اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں کس کا ساتھ دیں گے؟ پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ نے بھی فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پر ڈٹ کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ہم خیال گروپ کا اہم اجلاس سوموار کو لاہور میں ہوا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ہم خیال گروپ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پنجاب میں آئی تو ناکام ہوگی ۔ہم خیال گروپ نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کے لئے تین مطالبات بھی پیش کیے ہیں۔مطالبات میں کہا گیا ہے کہ میئر کا انتخاب براہ راست کی بجائے بالواسطہ کروایا جائے۔ بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلیں بحال کی جائیں۔ٹاون کمیٹیاں اور میونسپل کمیٹیوں کو بحال کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close