کوئٹہ(پی این آئی) پسنی کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بالاچ مارا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پسنی کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بالاچ مارا گیا۔
دہشت گردسیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ خضدار کے علاقہ میں ایک اور کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں نیاز اور محمد جان کو گرفتار کرلیا ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں