سٹی مئیر پشاور کی نشست پر ری پولنگ۔۔ کون جیت گیا؟ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے 13 اضلاع میں ہونے والی ری پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سٹی میئر پشاور کی نشست پر ری پولنگ کے بعد جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے امیدوار زبیر علی نے کامیابی حاصل کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹی میئر پشاور کی نشست پر چھ پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کروائی گئی تھی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق چھ پولنگ سٹیشنز پر جے یو آئی کے زبیر علی نے ایک ہزار 30 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رضوان بنگش 763 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اس نشست پر ہونے والے انتخابات میں زبیر علی خان نے 62 ہزار 388 ووٹ لیے تھے۔ تحریک انصاف کے امیدوار کو 50 ہزار 659، عوامی نیشنل پارٹی کو 49 ہزار 596 اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان کو 45 ہزار 958 ووٹ حاصل ملے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close