پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی کا اچانک انتقال ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ایک اہم کارکن اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عارف راز انتقال کرگئے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر عارف راز کے ہمراہ پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’عارف راز کی وفات کا سُن کر نہایت رنجیدہ ہوں۔

‘عمران خان نے کہا کہ ’وہ ہمارے ان جانثار نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھا جو 25 برس قبل ہمارے قافلے کا حصہ بنے اور نشیب و فراز کے تمام سلسلوں میں ہمارے قدم بقدم رہے۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میری دعائیں اور ہمدردیاں عارف راز کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔‘سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد پی ٹی آئی کارکن عارف راز کے انتقال پر دُکھ کر اظہار کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close