وزیر اطلاعات آزاد کشمیرکی یقین دہانی پر چھوٹا گلہ یونیورسٹی کی عدم تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے احتجاج ختم کر دیا

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی جمعہ کے دن بیٹھک اعوان ریسٹ ہاوس میں اپنا دن مصروف گزارنے کے بعد شام چھ بجے راولاکوٹ روانہ ہوئے جب انہیں یہ اطلاع ملی کہ راولاکوٹ کے مقام پر چھوٹا گلہ یونیورسٹی کی عدم تعمیر کے سلسلہ میں پچھلے دو دن سے وہاں مظاہرین نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ وزیر اطلاعات ، قانو ن ، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچے اور مظاہرین کے نمائندوں سے مذاکرات کئے ،

انکے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ انکے مطالبات جلد حل ہوں گے جس پر مظاہرین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم ،کمشنر پونچھ ڈویژن،انتظامیہ ضلع پونچھ اورسول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close