سونے کی قیمت کتنے ہزار روپے بڑھ گئی؟ اچانک فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے بڑھ گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1150 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 450 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت 985 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے سے 1860 ڈالر فی اونس ہے۔

جبکہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام سے جان چھوٹ جائے، روز روز آئی ایم ایف پروگرام سے رجوع کرنا یا دیگر ممالک سے قرضے مانگنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔کراچی چیمبر آف کامرس میں کامیاب جوان پروگرام کے مرکز کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ معیشت میں بڑھاوا سب سے کے لیے چاہتےہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close