زمینداروں نے سمگل کی جانے والی کھاد کی دو ہزار بوریوں سے بھری گاڑیاں پولیس کے حوالے کر دیں، پولیس نے رات کے اندھیرے میں انہیں چھوڑ دیا

حب (آن لائن)زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کھاد کا شدید بحران چل رہا ہے زراعت تباہی کے دیہانے پر پہنچ گئی ہے زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈھی کی حیثیت رکھتی ہے کسانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوگئی ہے کبھی پانی پانی کی بندش، کبھی بجلی کی بندش سے کسانوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اب کھاد کے مصنوعی بحران سے تیار فصلیں تباہ ہو رہی ہیں لیکن انتظامیہ خاموشی کی چادر اوڑھ رکھی ہوئی ہے ۔

مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماں نے کہاکہ گزشتہ روز مین آر سی ڈی شاہراہ پر زمینداروں کے یوریا کھاد سے بھری گاڑیوں اپنی مدد آپ کے تحت پکڑ کر مقامی انتظامیہ اور ایگری کلچر انتظامیہ کو اطلاع دی کہ یوریا کھاد کی بڑی کھپ اسمگلنگ کی کوشش ہوررہی ہے جس میں تقریبا دو ہزار کھاد کی بوریاں ہیں کئی گھنٹوں بعد مقامی اور ایگری کلچر انتظامیہ جائے وقوع پر پہنچ گاڑیوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردی گئی زمینداروں کو یقین دہانی کروائی گئی کہ گاڑیوں لوڈ کی کوئی راہ داری نہیں ہے پورسیزر کرنے کے بعد یہاں کے زمینداروں کو سرکاری ریٹ پر کھاد دی جائے گی

رہنماں نے کہاکہ لیکن رات کی اندھیری میں بااثر افراد کے ساتھ ملک کر انتظامیہ نے زمینداروں کو اعتماد میں لیے بغیر یوریا کھاد سے لوڈ گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا انہوں نیکہاکہ اگر مقامی زمینداروں کے ساتھ ایس طرح ظلم چلتا رہا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں