نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، سابق وزیراعظم کو بڑا جھٹکالگ گیا

لاہور(پی این آئی)نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، سابق وزیراعظم کو بڑا جھٹکالگ گیا۔۔۔ پنجاب حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہیں۔

میڈیکل بورڈ نے رپورٹس حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس چند روز قبل(ن )لیگ کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی تھیں۔ ان میڈیکل رپورٹس پر پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close