(ن)لیگ کے اہم رہنما و دیگر رہنمائو ں کی (ق)لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور(پی این آئی )مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے شیخ یعقوب اور دیگر رہنمائو ں نے مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے شیخ یعقوب اور دیگر رہنماں نے ملاقات کی اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پرویزالہی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کے فروغ اور غربیوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے، اس وقت ملک کوسیاسی بحران کی طرف لیجانے کا کوئی بھی متحمل نہیں ہو سکتا، عوام کو ریلیف دینے کا

عملی طور پر سب کو مظاہرہ کرنا ہو گا۔چودھری پرویزالہی نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا، مسلم لیگ قائد اعظم کو ملک اور عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے، ہم نے ہر عوامی ایشو پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر جگہ بھرپور آواز بلند کی، سیاست کا حق یہی ہے کہ سب سے پہلے عوامی ایشوز کو حل کیا جائے، عوام خوش حال ہو گی تو ملک خوش حال ہو گا، میعشیت کی بہتری کیلئے سب کو مل کر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close