سبی (آئی این پی)متاثرین سانحہ اعوان گوٹھ بالاناڑی نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 16 فروری کو سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرین سانحہ اعوان گوٹھکا کہنا تھا کہ ہمارے پیاروں کے قاتل سرعام حکومتی سرپرستی میں گھوم رہے ہیں قاتلوں کو وزیر اعلی سمیت ضلعی انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل دو ماہ گزرنے، ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا مجبور ہوکر اب اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے احتجاج کریں گے
جب تک ہمارے قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرائے میں نہیں لایا جائے گا احتجاجی سلسلہ برقرار رکھا جائے گا انہوں نے خواتین، بزرگ شہری، بچوں اور مسافروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ16 فروری کو نیشنل ہائی وے پر سفر نہ کریں عام عوام کی تکلیف کا اندازہ ہے لیکن ہمارے لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح قتل کیا گیا اور اب تک انصاف ملنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی اس لئے قومی شاہر اہ بلاک کریں گے جس کی ذمے داری وزیر اعلیٰ بلوچستان پر عائد ہوگا۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں