گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان دالبندین میں تلور کا شکار کھیلنے کے بعد واپس روانہ

چاغی (آئی این پی) سعودی عرب صوبہ تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز العسود تلور کا شکار کھیلنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز العسود 29 روز سے چاغی کے مختلف صحرائی علاقوں میں شکار کھیلنے کے بعد جمعرات دالبندین ایرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوگئے۔

گورنر تبوک ہر سال جنوری میں تلور کا شکار کھیلنے کے لیے دالبندین آتے ہیں اور چاغی کے مختلف علاقوں میں شکار کھیلتے ہیں روانگی سے قبل دالبندین ائر پورٹ کے آس پاس سخت سیکورٹی کا انتظام کئے ہوئے تھے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close