ن لیگ ٹکٹ دے تو ہم پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں، پانچ وزرا نے ن لیگ سے گارنٹی مانگ لی

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگ ٹکٹ دے تو ہم پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں، پانچ وزرا نے ن لیگ سے گارنٹی مانگ لی ۔۔۔ رہنما (ن) لیگ احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کردیا اور کہا کہ 5 وزیر ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔احسن اقبال کے مطابق اُن وزیروں کا کہنا ہے کہ انہیں اگلے الیکشن کے لیے ٹکٹ دینے کی ضمانت دی جائے تو وہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اپنی صفوں میں اس وقت انتشار ہے۔ایک سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close