وزارت اطلاعات بہترین وزارتوں میں کیوں نہیں آئی؟،فواد چوہدری کی وضاحتیں

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات اس لئے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں جگہ نہیں بنا سکی کیونکہ کارکردگی ان پروجیکٹس پرعملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جووزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے وزارت اطلاعات کے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جومیرے خیال میں زیادہ سودمند ثابت ہوں گے۔اگلی دفعہ انشا اللہ بہترین وزارتوں میں شامل ہوں گے۔فواد چوہدری نے بہترین کارکردگی والی وزارتوں کومبارکباد بھی دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close