مبارک ہو، پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، بلاول زرداری خوشی سے نہال

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نا اہلی کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی ، مبارک ہو ٹیم پاکستان پیپلزپارٹی ۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر نا اہلی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ وفاقی وزیر نے بطور امیدوار قومی اسمبلی ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنی امریکی شہریت چھپائی، الیکشن کمیشن کے متعدد بار پوچھنے کے باوجود فیصل واوڈا نے امریکی شہریت چھوڑنے کی تاریخ نہیں بتائی۔فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، جائیدادوں کی خریداری کے ذرائع چھپائے ، منی ٹریل نہیں دی اور ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔

تین سال سے زائد عرصہ تک کیس چلنے کے بعد آج الیکشن کمیشن نے سینیٹر واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ہے جبکہ بطور سینیٹر وصول کی جانے والی تنخواہ اور مراعات حکومتی خزانے میں واپس جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے ۔الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہناتھا کہ فیصل واوڈا جھوٹا بیان حلفی دینے پر آرٹیکل 62 ون ایف کا شکار ہوئے ،فیصل واوڈ ا نے خود کو اپنے کنڈکٹ سے مشکوک بنایا ، فیصل واوڈا نے بطور ایم این اے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالا ، بطور ایم این اے ووٹ ڈالنے کے بعد خود کو بطور سینیٹ امیدوار پیش کر دیا ، فیصل واوڈا کا بطو رکن اسمبلی مستعفی ہو کر سینیٹ الیکشن لڑنا مشکوک تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close