بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدلی

اسلام آباد (پی این آئی )بھارتی نامور بزنس ٹائیکون مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدی لی ۔ تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی نے تیرہ کروڑ 14لاکھ کی الٹر لگژری رولز رائس ایس یو وی خریدی ہے کہ بھارت کی سب سے مہنگی گاڑی بن گئی ہے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق مکیش امبانی کے نام پر گاڑی ممبئی ریجنل آفس میں گاڑی رجسٹرڈ کرائی گئی جبکہ اس کیوی وی آئی پی نمبر کیلئےبارہ لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں، گاڑی کا نمبر 0001ہے ۔ مکیش امبانی نے رولز رائس کی کلینان ایس یو وی پرچیز کی ہے اس سے قبل یہ گاڑی اجے دیوگن اور ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کے پاس ہے تاہم مکیش امبانی کی گاڑی اس وقت ملک کی سب سے مہنگی ترین گاڑی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close