ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری ریاض گجر، مشیر برائے ریلیف ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس چوہدری اکبر ابراہیم کا ایس ڈی ایم اے ویئر ہاؤس کا دورہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض گجراورمشیرحکومت برائے ریلیف ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس چوہدری اکبر ابراہیم نےایس ڈی ایم اے کے لنگرپورہ ویئر ہاؤس کا دورہ کیا۔ سیکریٹری ریلیف ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس محمد شاہد ایوب نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی اور حالیہ بارشوں کے دوران ایس ڈی ایم اےکی جانب سے کی گئی

امدادی سرگرمیوں اور نئی خرید کردہ ایمرجنسی وہیکلز اور مشینری بارے بھی ڈپٹی سپیکر اور مشیر حکومت کو بریف کیا۔مشیر حکومت چوہدری اکبر ابراہیم نے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور سیکرٹری ایس ڈی ایم اے شاہد ایوب،ڈائریکٹر نعمان شفیق اور دیگر آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی محنت و لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں اور مشکل حالات کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close