نواز شریف کا ہر فیصلہ ہمیں قبول ہے، مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے پارٹی قائد نواز شریف پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف نے لندن سے اور پارٹی صدر شہبازشریف نےلاہور سے کی۔ ورچوئل اجلاس میں ن لیگ کی سینیئر قیادت، مرکزی عہدیدار اور صوبائی پارٹی صدور نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی نے نوازشریف کےفیصلوں کی توثیق کردی، شرکاء کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے چھٹکارا حاصل کیاجائے، جو بھی نواز شریف کا فیصلہ ہے ہمیں قبول ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شرکاء نے کہا کہ جو بھی آئینی و قانونی طریقہ کار استعمال ہوپارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close