وزیراعظم کے ساتھ ہمیشہ رہنے والا یہ شخص اور اس کے ہاتھ میں پکڑا بریف کیس اصل میں کیا چیز ہوتی ہے؟ حیران کر دینے والی معلومات

اسلام آباد(پی این آئی)آپ نے اکثر یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ کئی ملک کے وزیر اعظم اور صدر وغیرہ جب بھی گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ان کے ساتھ ایک سیکورٹی گارڈ موجود ہوتا ہے جس کے ہاتھ میں یہ کالا بریف کیس ہوتا ہے۔کیا کبھی آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس میں ایسا کیا ہوتا ہے جو اسے ہر وقت ساتھ رکھا جاتا ہے؟۔

دراصل اسے بریف کیس نہیں بلکہ portable bullet proof shield کہا جاتا ہے، اسے اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب وزیر اعظم یا صدر پر کوئی اچانک حملہ کردے۔ یہ ہاتھ کے ایک جھٹکے سے ہی کھل جاتا ہے۔ ایس ایس جی کمانڈو جنہوں نے اسے پکڑا ہوتا ہے، وہ یہ کھولنے میں ماہر ہوتے ہیں۔بظاہر چھوٹا دکھائی دینے والا یہ معمولی بریف کیس نہیں بلکہ یہ بڑے بڑے کمالات دکھانے کا اہل ہے۔ کسی کی جان کی حفاظت کرنے کے لیے یہ ایک بہترین چیز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close