لاوا پھٹ پڑا،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے،آئینہ دکھا دیا

لندن(پی این آئی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی صاحبزادہ جہانگیر نے لندن میں پارٹی کی ممبرشپ فیس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پی ٹی آئی کو پارٹی انتخابات میں ووٹ خریدنے پڑتے ہیں، پی ٹی آئی میں 85 فیصد سے زائد لوگوں کاتعلق پارٹی سے نہیں ہے۔صدر پی ٹی آئی برطانیہ رانا عبدالستار نے کہا کہ اوورسیز کا ووٹ چاہتے ہیں تو ان کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام فنڈز پاکستان چلے جاتے ہیں،یہاں سب کچھ اپنی جیب سے کرنا پڑتا  ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close