پب جی گیم پر پابندی کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے آن لائن گیم پر پابندی لگانے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آن لائن گیم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ آن لائن گیم سے معاشرے میں عدم برداشت پیدا ہورہا ہے اور نوجوان نسل اس گیم کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے، لہذا عدالت آن لائن گیم پر پابندی لگانے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close