کیا آپ جانتے ہیں کہ 5فروری ہفتے کے روز کس ملک میں ’”یومِ شاہد آفریدی” ‘منایا گیا؟ جان کر سر فخر سے بلند ہوجائیں

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے کھیل سے دنیا بھر میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اسی وجہ سے آج بھی ان کی دنیا بھر میں چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں کروڑوں میں ہے۔ شاہد آفریدی کے اعزاز میں گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہر میں 5فروری کو یوم شاہد آفریدی منایا گیا ، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرتھر میں 2014سے مسلسل آٹھ سالوں سے یوم شاہد آفریدی منایا جاتا ہے ۔ یوم شاہد آفریدی منانے کا اعلان 2014آرتھر کی خاتون میئر لورس بوبی پرنس نے کیا تھا جس کے بعد آج تک یہ ہر سال منایا جاتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close