انتخابی مہم چلانی مہنگی پڑگئی، مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کیخلاف محکمانہ کارروائی۔۔۔بڑا جھٹکا لگ گیا

پشاور(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی، سرکاری افسر ضیاءالرحمان کے خلاف کارروائی کے لیے خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں انتخابی مہم میں شرکت پر ضیاءالرحمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری کے پی کو بھیجےگئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضیاءالرحمان نے3 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی کی الیکشن مہم میں شرکت کی تھی اور تحصیل میئرکے امیدوار کفیل نظامی کےحق میں خطاب بھی کیا تھا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ کوئی سرکاری ملازم انتخابات یاانتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا،چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو ضیاءالرحمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا کہا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close