آج الیکشن ہوں تو کتنے فیصد عوام تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے؟ دلچسپ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں سینیٹر فیصل جاوید اور اداکارہ انعم تنویر نے شرکت کی جس میں وہ 500 کی دوڑ میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کو شکست دینے میں ناکام رہے ۔ دوران پروگرام انعم تنویر نے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کرتیں البتہ انھوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو ہی دیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے خیال ظاہر کیا کہ آج اگر انتخابات ہوتے ہیں تو 40 فیصد عوام پاکستان تحریکِ انصاف کو ووٹ دے گی جب کہ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق 50 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہو گی۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مہوش حیات سے پہلے ماہرہ خان کو تمغہ امتیاز ملنا چاہیے تھا۔اس کے علاوہ فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار کے سامنے شہباز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، عثمان بزدار بہتر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close