سعودی شاہی خاندان کیلئے صدمہ، معروف شہزادہ انتقال کر گئے

ریاض(پی این پی)سعودی شاہی خاندان کو گہرا صدمہ ، شہزادہ فیصل بن خالد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے‘نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی گئی‘متعدد ریاستی عہدوں پر کام کیا جبکہ وہ بین الاقوامی یونیورسٹی سے سند یافتہ تھے ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے وہ عمر کے تیسرے عشرے میں تھے۔ سعودی حکام کے مطابق شہزادہ فیصل بن خالد بن فہد بن ناصر بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں، نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close