لاہور،کار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھادی

اسلام آباد (پی این آئی )لاہور میں فینسی نمبر پلیٹ پر روکنے پر کار ڈرائيور وارڈن کو گاڑی کے بونٹ پر گھسیٹتا ہوا فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نسبت روڈ پر ٹریفک وارڈن نے ایک گاڑی کو نمبر پلیٹ قوانین کی خلاف ورزی پر روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور نے گاڑی دوڑا دی۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ ٹریفک وارڈن فیاض بونٹ پر موجود ہے اور گاڑی کے ساتھ ہی دور تک گھسٹتا ہوا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور وارڈن کو گھسیٹتے ہوئے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ٹریفک وارڈن فیاض شدید زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close