فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان کے اہم کاروباری مرکز فیصل آباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے دوران نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے دولہے سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ عثمان ٹاؤن میں مقصود کی شادی کی تقریب میں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔
اس فائرنگ کے جس کے دوران محلہ دار ثاقب علی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امدا د کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مقامی بپولیس نے دولہے اور اسکے بھائی سمیت 6 نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ آر پی او عمران محمود نے واقعہ کا نوٹس لے کر سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں