آزادجموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

مظفرآباد ( پی آئی ڈی ) آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے خوبصورت نلوچھی پل پرگزشتہ رات آزادجموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے شہدائے کشمیر کی یاد میں شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مشعل بردار ریلی بھی نکالی گئی جس میںآزادکشمیر کے وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان، پارلیمانی سیکرٹری برائے ایلیمنٹری، سیکنڈری و ہائیر ایجوکیشن محترمہ پروفیسرتقدیس گیلانی ، سیکرٹری جموںو کشمیر لبریشن سیل اعجاز احمد لون ، ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر عرفان اشرف ،ڈائریکٹرجموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف، خواتین ، بچوں اور سول سوسائٹی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر عزم آزادی دستخطی مہم میں بھی شہریوں نے بھرپور حصہ لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close