وزارت خزانہ نے پاکستانیوں کو معیشت کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کاآنےوالاوقت پائیدار،مستحکم اورخوشحالی کاہوگااور مستقبل میں مزید کسی پروگرام کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا آنے والا وقت پائیدار ، مستحکم اورخوشحالی کا ہوگا۔

عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) نےرپورٹ جاری کردی ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں مزید پروگرام کی ضرورت نہیں پڑے گی، یہ تھا خان صاحب کا نیا پاکستان کا وعدہ ۔انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف حکومت نے اپنے دور حکومت میں تین ارب ڈالر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا اور اتنا ہی اتارا، ابھی شہباز شریف صاحب کہ رہے تھے اس حکومت نےآئی ایم ایف سے بہت سارا قرضہ لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں