آزاد کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت کشمیری شہداء کی مرہون منت ہے ، شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اطلاعات آزاد جموں وکشمیرسردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ 5فروری کو پاکستان اور آزادکشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیر ی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک اہل پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت کشمیری شہداء کی مرہون منت ہے جو کشمیری شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے
بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، جنوبی ایشیا میں مستقل امن وخوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابیوں سے ہمکنار ہو کر رہے گی اور دونوں اطراف کے کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹ کر رہے گی۔

میں اس موقع پرپاکستان کی حکومت، عوام، سیاسی جماعتوں، سول سو سائٹی اورہرمکتبہ فکر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ ان کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جس فقیدالمثال یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ بے مثال ہے اور اس پر میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں