کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی ادارے بند کرنے کا حتمی فیصلہ

مظفر آباد(پی این آئی)کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی ادارے بند کرنے کا حتمی فیصلہ۔۔ عالمی وبا کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے 4 سے 11فروری تک بند رہیں گے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل کورونا کیسز آنے پر ضلع بھمبر میں 49 تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کیے جاچکے تھے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا پھیلاؤ کے باعث مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دارالحکومت اسلام آباد میں یکم جنوری سے اب تک 169 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں