بلوچستان دشمن کے نشانے پر۔۔ سیکیورٹی فورسز پر ایک اور حملہ، تشویشناک خبر آگئی

چمن (پی این آئی) بلوچستان کے شہر چمن میں لیول کراس چوکی پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق لیول کراس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں دو لیویز اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور روغانی روڈ کو آمد ورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔دھماکے کی جگہ پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close