افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد(پی این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم باجوہ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں چیف جسٹس پاکستان نے وفد کو آئین اور آئینی اداروں کی اہمیت سےآگاہ کیا۔چیف

جسٹس پاکستان سے ملاقات میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبا بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں اور افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ضابطے بھی آئین میں درج ہیں، افواج ناگہانی آفات کے دوران سول اداروں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت بھی کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close