پاکستان کی سالمیت و آزادی کشمیر کے لئے مشائخ و علما یکجہتی کو فروغ دیں، آستانہ عالیہ پیران بساہاں شریف میں پیغام پاکستان تصوف کانفرنس سے علماء کا خطاب

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ عالمی و ملکی سطح پر ناموس رسالت، مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا پر سب سے توانا آواز وزیر اعظم عمران خان کی ہے۔پاکستان کی سالمیت و ازادی کشمیر کے لئے مشائخ و علما یکجہتی کو فروغ دیں اتحاد ملت کونسل کی خدمات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہارانہوںنے آستانہ عالیہ پیران بساہاں شریف میں سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءڈاکٹر پیر علی رضا بخاری کی صدارت میں منعقدہ پیغام پاکستان تصوف کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا، کانفرنس میں پاکستان و آزاد کشمیر کے کونے کونے سے آنے والے علما ءو مشائخ اور نمائندہ وفود نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شخصیت کی کئی جہتیں ہیں تاہم ان کے جذبہ ح±ب رسول ﷺ، ریاست مدینہ کے طرز پر پاکستان کی تعمیر نو نے دین دار طبقے کو خصوصی طور پر متوجہ کیا ہے۔ ناموس رسالت ، امت مسلمہ کی یکجہتی، کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی یو این او اور او آئی سی کے پلیٹ فارمز پر ترجمانی اور کشمیر کی سابقہ حیثیت کی بحالی تک بھارت کے ساتھ تجارت کی منسوخی ، مودی کی آئینی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا اور مغرب کو انکی زبان میں دو ٹوک انکار عمران خان جیسے حکمران کا طرہ امتیاز ہے۔ سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،وطن عزیز کی سالمیت کے لئے حکومت پاکستان ، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ،دفاع وطن کی لئے قومی سلامتی کے اداروں خصوصا پاک فوج کا کردار لائق تحسین ہے ،انہوں نے کہا کہ اتحاد ملت کونسل کے بانی سجادہ نشین حضرات داد تحسین کے مستحق ہیں اس پلیٹ فارم پر حقیقی معنوں میں مثالی اتحاد قائم کرتے ہوئے پورے ملک میں پیغام پاکستان تصوف کانفرنسز کروائی جائیں گی ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر راہنما سید یوسف نسیم نے کہا کہ صوفیانہ تعلیمات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،زندگی میں سکون اور ہر طرح کی کامیابیوں کے لئے صوفیا کرام کے طریقے کو اپنایا جائے کشمیر کی ازادی کے لئے سب سے بڑا کردار مشایخ کر سکتے ہیں ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا پیر علی رضا بخاری کی شخصیت بے ہنا صلاحیتوں کی مالک ہے ان کی قیادت میں قافلہ ضرور منزل کو پہنچے گا ۔

کانفرنس سے پیر مفتی وجاہت حسین گردیزی سجادہ نشین سوہاوہ شریف ،پیر سید امتیاز گیلانی سجادہ نشین جبڑہ شریف ،پیر عابد حسین گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بدھال شریف ،سید یوسف نسیم سینئر راہنما کل جماعتی حریت کانفرنس، علامہ پروفیسر مسعود اختر ہزاروی ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشنل سینٹر ( برطانیہ ) ، قاری سید صداقت علی (ہلال امتیاز)پیر سعید احمد بخاری آستانہ عالیہ بساہاں شریف ، حضرت پیرزادہ ڈاکٹر مسعود رضا الرفاعی چئرمین انٹر نیشنل صوفی سکالرز فورم برطانیہ پیر فیاض حسین کاظمی سجادہ نشین دربار سکندر یہ، پیرسید اجلال الحسنین بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہ ولایت ، قاری علی اکبر نعیمی چیرمین النعیمیہ انٹر نیشنل قرات اکیڈمی ، حضرت مفتی گلزار نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان ، ڈاکٹر محمد رضوان سربراہ شعبہ نفسیات ہری پور یونیورسٹی ، پیر سید شبیر احمد بخاری آستانہ عالیہ بساہاں شریف صاحبزادہ پیر سید اسد گیلانی سجادہ نشین قادر آباد شریف علامہ پروفیسر پیر ظہیر عباس قادری چیئرمین ادارہ الفلاح ، صاحبزادہ سلطان العارفین آستانہ عالیہ بدھال شریف حضرت پیر ولایت علی شاہ آستانہ عالیہ پاکپتن شریف پیر سید محمود بخاری ،پروفیسر پیر سید اسد محمود شاہ کھڑی شریف علامہ حسن رضا سیفی پرنسپل رضا اسلامیہ کالج اسلام آباد علامہ صاحبزادہ حسیب احمد نظیری مہتمم جامعہ اسلامیہ نظیر یہ اسلام آباد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع بذیل قراددادیں متفقہ منظور کی گئیں:1۔ اتحاد ملت کونسل کے زیر اہتمام یہ عظیم الشان اجتماع اس امر کا بھرپور اظہار کرتا ہے کہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، عظمتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، تکریمِ اہلبیتِ اطہار علیھم الرضوان اور صوفیائے کاملین کی تعلیمات کے فروغ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔عظیم الشان اجتماع اس عزم کی تجدید کرتا ہے کہ عظمتِ اسلام، استحکامِ پاکستان ، تحریک آزادیِ جموں کشمیر کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔2۔اتحاد ملت کونسل کے زیر اہتمام پیغام پاکستان تصوف کانفرنس اہل بیت اطہار خصوصا سیدہ طیبہ طاہرہ فاطمہ الزہرارضی اللہ عنہا و نواسہ رسول ، جگر گوشہ بتول امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام اور اپ کے رفقا شہدائے کربلا علیھم الرضوان کی بارگاہ میں بصد ادب و احترام کروڑوں سلام کا ہدیہ عقیدت پش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتی ہے اہلبیت اطہار کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور حسینی کرادار کی پاسداری کرنا دارین کی سعادت و کامیابی کاسبب ہے۔ اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے اس مقدس مشن کو جاری رکھنا قومی بقا کا ضامن ہے۔ 3۔ یہ کانفرنس وطن عزیر کے مشایخ و علما حصوصا اتحاد ملت کونسل کے بانی مشایخ ،علما و دانشور شخصیات کی اتحاد و اخوت کے حوالہ سے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتی ہے کہ قومی وحدت کے لئے قومی بیانیہ پیغام پاکستان کا فروغ ،اور قومی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل ناگزیر ہے۔

یہ کانفربس ہر طرح کے افتراق و انتشار اور انتہاءپسندی کو یکسر مسترد کرتی ہے ۔4۔ یہ کانفرنس سمجھتی ہے کہ آزادی اور خودمختاری ، ملکی حدود کی حفاظت اور قومی سلامتی کا تحفظ قوم کی پہلی ضرورت ہے۔ دفاعِ وطن اور دفاعِ نظریہ، شخصیت اور پہچان ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔ اس کے لئے عسکری قوت کے ساتھ سیاسی، جمہوری، معاشی، مادی اور اخلاقی قوت بھی ضروری ہے۔ تمام تر چیلنجز کے باوجود وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر ہم حکومت اور مسلح افواج کے دلیرانہ کردار کو سراہتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن کی خاطر اپنا تن ،من اور دھن سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ 5۔ آج کی یہ کانفرنس ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریوں پر مظالم، بطورِ خاص عوام کی آبروریزی، تشدد، ماورائے عدالت قتلِ عام اورجبری سرچ آپریشنز، میڈیا پر پابندیوں اور کشمیری قیادت کو غیر قانونی طور پر زیر حراست رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،اور واضح کرتی ہے کہ گزشتہ تقریباً 75برسوں سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے ارادوں اور عزم کو توڑ نہیں سکی۔کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور وہ یہ منزل حاصل کرکے رہیں گے۔

نیز یہ فورم عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ کشمیر کی صورت حال کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور باشندگان ریاست جموں کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود اداردیت دلائے۔ 6۔ یہ کانفرنس اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کے ویژن کے مطابق وطن عزیز سے بدعنوانی کے خاتمے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور ازادکشمیر کی حکومت عوامی خواہشات کے مطابق عوام کی خدمت کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو ایک خوشحال اور بے مثال خطہ بنانے کا مقصد پورا کرے گی۔7۔یہ کانفرنس سابق ممبر اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر ڈاکٹر علی رضا بخاری کی دینی ، روحانی و سیاسی خدمات بالخصوص آزاد کشمیر اسمبلی سے ختم نبوت بل،مقدس ہستیوں کی ناموس کے حق میں قراردادوں کی منظوری اور علاقائی ،برادری ازم کے خلاف اور اتحاد بین المسلمین کے لئے فکری و قلمی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اس امر کا اظہار کرتی ہے کہ ملک بھر کے علمائ و مشائخ پیر علی رضا بخاری کی قومی خدمات کو سراہتے اور ان کی غیر متزلزل حمائت کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close