وکلاء مسئلہ کشمیر کو اندرون و بیرون ملک اُٹھانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں، صدر آزاد کشمیر کی اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء جہاں معاشرے میں قانون وانصاف کی فراہمی اور بالا دستی کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہاں وہ مسئلہ کشمیر کو اندرون و بیرون ملک اُٹھانے کے لئے بھی اپنا رول ادا کریں۔ اس سلسلے میں وہ بیرون ملک اپنے ہم منصبوں کو ای میلز، خطوط، سوشل میڈیا ور دیگر ذرائع سے رابطہ کر کے مسئلہ کشمیر پر انہیں آگاہی دے سکتے ہیں۔ اسی طرح مختلف ممالک میں وکلاء وفود کی صورت میں جا کر مسئلہ کشمیر پر لابنگ کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر اسلام آباد بار ایسویسی ایشن حفیظ اللہ یعقوب کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر اسلام آباد بار ایسویسی ایشن چوہدری حفیظ اللہ یعقوب، جنرل سیکرٹری بلال مغل، نائب صدر ملک قمر عباس، جائنٹ سیکرٹری نفیس خان، فنانس سیکرٹری سید صلاح الدین شاہ، صدرانصاف لائیرز فورم سردار معروف خان، سینئر نائب صدر انصاف لائیرز فورم عتیق الرحمان صدیقی، نائب صدرانصاف لائیرز فورم مرزا عاصم بیگ، سردار شیروز، صہیب الیاس اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے مزید کہا کہ وکلاء کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری تک کشمیری عوام کا موقف بھرپور انداز میں پہنچائیں۔

اس سلسلے میں وہ مختلف ممالک میں وفود کی صورت میں جاکر مسئلہ کشمیر پر لوگوں کو آگاہی دے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں بیرون ملک اپنے ہم منصبوں کو خطوط، ای میلز اور سوشل میڈیا سمیت دیگر فورمز کے ذریعے بھی کشمیری عوام کا موقف پہنچا سکتے ہیں۔ اس موقع پروکلاء کے وفد نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کو مسئلہ کشمیر کوہر فورمز پر اُجاگر کرنے کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close