محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روزبھی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)کشمیر:مظفرآباد(ائیرپورٹ16،سٹی14)،راولاکوٹ،گڑھی دوپٹہ11،کوٹلی05،پنجاب:مری11،لاہور(سٹی07،ائیرپورٹ06)،اسلام آباد(زیروپوائنٹ04،سیدپور02،بوکرہ،ائیرپورٹ01)،سیالکوٹ(سٹی05، ائیرپورٹ04)،راولپنڈی(چکلالہ03،شمس آباد02)،نارووال03،جہلم،منگلا02،گجرات،قصور،ٹوبہ ٹیک سنگھ،اوکاڑہ01،خیبرپختونخوا:کاکول10،بالاکوٹ07،مالم جبہ03،پاراچنار02،گلگت بلتستان:بگروٹ03،استور02اورسکردو01ملی میٹر بارش جبکہ برفباری(انچ):مری4.5،بگروٹ1.2،مالم جبہ1.0،اسکردو0.9اوراستور میں0.8ریکارڈ کی گی۔

آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، کالام منفی10،گوپس منفی 08، استورمنفی 06،اسکردومنفی05،پاراچنار،ہنزہ،بگروٹ منفی04،مالم جبہ منفی03دیر،قلات،مری منفی02،دروش، شوپیاں اور راولاکوٹ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close