ملک سے باہر جانے والے لوگوں کو اکثر یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں بھی ڈرائیونگ کرسکیں۔ اس کے لئے انھیں باہر جاکر اس ملک کے نظام کے تحت لائسنز بنوانا پڑتا ہے لیکن اگر آپ پاکستان میں رہ کر بین الاقوامی لائسنز بنوالیں تو اس لمبے جھنجھٹ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ کام آپ کس طرح کرسکتے ہیں۔
بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنز
بین الاقوامی ڈرائیونگ اجازت نامہ International driving permit دنیا کے کسی بھی ملک میں گاڑی چلانے کی اجازت دیتا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے 132 ممالک میں یہ لائسنز تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ دیکھنے میں پاسپورٹ سے بڑا سائز رکھتا ہے۔
طریقہ کار
بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنز حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ فارم ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ کروانا ہوگا اور اسے درست کوائف کے ساتھ بھرنا ہوگا۔ اس کے بعد مندرجہ ذیل دستاویزات درکار ہوں گی جو فارم کے ساتھ ہی قریبی لائسنسنگ سینٹر میں جمع کروائی جائیں گی۔
قومی اور موجودہ ڈرائینگ لائسنز کی فوٹو کاپی
قومی پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اور ویزا کاپی
قومی شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی میڈیکل سرٹیفیکیٹ
پاسپورٹ سائز کی 3 حالیہ تصاویر۔
پاکستان کے تمام صوبوں میں ٹریفک کے قوانین اور ضوابط تقریباً ایک جیسے ہیں اس لئے ہر جگہ ہی بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنز بنوانے کا طریقہ ایک جیسا ہی ہے۔
اگلا مرحلہ: بین الاقوامی لائسنز کی درخواست دینے کا طریقہ کار
بین القوامی درخواست فارم (فائل کور کے اندر)
شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی
پاکستانی پاسپورٹ کی کاپی
2پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ فوٹوکاپی
66روپے کا کورٹ فیس ٹکٹ
بین القوامی ڈرائیونگ لائسنز کی فیس ہر صوبے میں الگ ہوگی اس کے علاوہ اس کے بننے میں تنا عرصہ لگ سکتا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا آپ کے صوبے میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم موجود ہے یا مینوئل۔اگر آپ کسی دوسرے ملک میں ہیں اور حادثاتی طور پر آپ کا شناختی کارڈ کھوچکا ہے تو بین الاقوامی ڈرائینگ لائسنز ایک طرح سے آپ کے شناختی کارڈ کا کام بھی کرتا ہے کیونکہ اس میں فرد کی شناخت سے متعلق تمام ضروری کوائف درج ہوتے ہیں۔ البتہ اس سے شناختی کارڈ کی اہمیت کم نہیں ہوجاتی اور ڈرائینگ لائسنز صرف مختصر عرصے تک ہی اس ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں