سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (آئی این پی) سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں نوشکی، پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں کلیئرنس آپریشن کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے پسا کرنے کے بعد کلیئرنس آپریشن کیا، پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے دونوں مقامات پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس آپریشن مفرور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے تھا، نوشکی میں مجموعی طور پر پاک فوج کی جانب سے 9دہشت گرد مارے گئے جبکہ پنجگور میں 4دہشت گرد مارے گئے، نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے چار جوان جام شہادت نوش فرما گئے جبکہ پنجگور میں 3جوان شہید اور 4اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں موجود اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close