اینٹیں اور پتھر مار کربزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی‘ ویڈیو وائرل

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے نیوکراچی بلال کالونی میں نڈر بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو شہری نے پہلے اپنی موٹر سائیکل سے ملزمان کی موٹر سائیکل گرا دی، پھر اینٹ اور پتھر مار کر اسٹریٹ کرمنلز کو بھا گنے پر مجبور کر دیا۔تاہم ملزمان اپنی موٹر سائیکل بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں نے بھی اظہارِ تشویش کیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کراچی کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیاہے، واردات کی ویڈیو سامنے آنے پر بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close