کورونا کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ، ایک اور شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کوٹلی (پی این آئی) کوٹلی آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کوٹلی میں تمام تعلیمی ادارے آج سے 9 فروری تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ طلبا میں کورونا مثبت آنے پر جمرود کے دو سرکاری کالجز 7 روز کے لیے بند کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مظفر آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ تیزی سے بڑھتے کورونا کیسز کے باعث احتیاطی اقدام کے طور پر مظفرآباد میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم مظفرآباد نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا۔جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ اسکولز یکم سے سات فروری تک بند رہیں گے اور اس کا اطلاق تمام نجی اسکولوں پر بھی ہوگا۔واضح رہے کہ کورونا کی پانچویں لہر نے ملک بھر میں پنجے گاڑ لیے ہیں اور روزانہ کئی اموات جب کہ ہزاروں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔ کورونا کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کئی صوبوں میں تعلیمی اداروں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے اور کئی تعلیمی اداروں نے آن لائن تعلیمی سلسلہ شروع کردیا ہے۔

گذشتہ روز خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاورمیں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرانتظامیہ نے مزید چار اسکول اور ایک ہاسٹل کو بند کردیا تھا۔ بند کئے جانے والے اسکولز میں گورنمٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول یونیورسٹی ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول وڈ پگہ، ورکنگ فاکس سکول حیات آباد، اقرا پبلک سکول ورسک روڈ اور بے نظیر گرلز ہاسٹل شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close