پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا، تحریک انصاف نے اہم ترین وکٹ گرا دی

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے شانگلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی بڑی سیاسی وکٹ گرا دی، پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری فواد علی نور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، وزیراعلیٰ محمود خان نے شامل ہونے والوں کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے۔  پیپلزپارٹی شانگلہ کے جنرل سیکرٹری فواد علی خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی شانگلہ کے جنرل سیکرٹری فواد علی خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جن میں جواد علی نور، نثار کاکا، شاہد کاکا، انیس خان اور دیگر بھی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی کیپ اور مفلر پہنائے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ قوم کی امیدیں عمران خان سے جڑی ہوئی ہیں، وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔اسی طرح 31 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں بھی بڑی کامیابی ملی تھی، نواب بہاول عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے نواب آف بہاولپور کے صاحبزادے نواب بہاول عباسی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نواب بہاول عباسی نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر خسروبختیار نے ان کی شمولیت میں اہم کردار کیا اور جنوبی پنجاب کی سیاست کا اہم ستون توڑ لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نواب بہاول عباسی جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، نواب بہاول عباسی بہاول پور سے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔ خسرو بختیار اور بھی بڑے سیاستدانوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کرائیں گے۔ نواب بہاول عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت کو جنوبی پنجاب میں بڑی کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close