ادھار لیکر نئے پراجیکٹ لگانا بند کرو ،اس سے نقصان اٹھاؤ گے، مولانا طارق جمیل کا مشورہ

مکوآنہ (پی این آئی )مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ہمارے نبی نے زندگی کا پورا ضابطہ اخلاق ہمیں دیا، ادھار لین دین کی وجہ سے کاروبار میں مشکلات زیادہ ہوتی ہیں،ادھار لے کر نئے پراجیکٹ لگانا بند کرو ،اس سے نقصان اٹھاؤ گے۔معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کا فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرنے کے بعداین این آئی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ موت ا للہ کے حبیب کو بھی ملی، وقت آنے پر شمع بجھ جاتی ہے، سکندر اعظم جیسے بادشاہ بھی موت سےنہ بچ سکے، مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ

سود پہ قرض لینے والوں کا آخرت میں برا حال ہو گا، ہمارے نبی نے زندگی کا پورا ضابطہ اخلاق ہمیں دیا، کاروبار بڑھانے کی ہوس میں سود پر قرض لینے سے اجتناب کریں، سودی قرضہ سے بچوں اپنے بچوں پر ظلم نہ کرو،ادھار لے کر نئے پراجیکٹ لگانا بند کرو ،اس سے نقصان اٹھاؤ گے۔مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ سچ بولنے والا، رزق حلال کمانے والا، اچھے اخلاق والا دنیا و آخرت میں کامیاب ہے، کسی کی ماں بہن کو گالی دینا بیت اللہ کو پتھر مارنے سے بڑا گناہ ہے، جب کبھی گناہ ہو جائے تو توبہ کرلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں