عوامی مسائل کا حل، میرٹ کانفاذ، تعلیمی نظام کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سردار فہیم اختر ربانی کی حلقہ بلوچ کے وفود سے گفتگو

بلوچ سدھنوتی (پی آئی ڈی) وزیر اطلاعات، قانون، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع کرنے جا رہی ہے۔ عوامی مسائل کا حل، میرٹ کی بالادستی، تعلیمی نظام کو بہتر کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ تعمیر و ترقی میں لگنے والا پیسہ عوام کی امانت ہی جسے ان کی مشاورت سے خرچ کیا جائے گا۔غریبوں کے ووٹ سے اسمبلی میں پہنچنے کے بعد ان کی فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کو بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔

تعلیمی اداروں کو چھت فراہم کر کے بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول دیا جائے گا۔ ڈویلپمنٹ کا فنڈز تمام لوگوں کی مشاورت سے استعمال کیا جائے گا۔ تعمیر و ترقی میں رکاوٹ بننے اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین اگر اپنا کام نہیں کریں گے تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ میرٹ پر آنے والے ہی سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی نے بلوچ ریسٹ ہاوس میں حلقہ بلوچ کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے وفود سے ملاقات اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف پولنگ اسٹیشنز کے وفود نے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل وزیر اطلاعات کے سامنے رکھے اور مختلف ڈویلپمنٹ کی سکیموں کے لیے کمیٹیاں بناءگئیں۔ سردار فہیم اختر ربانی نے کہا کہ ہم کسی فرد کے خلاف نہیں ہیں بلکہ نظام کو ٹھیک کرنے کی بات کرتے ہیں۔ ہم نے تبدیلی کا نعرہ لگایا ہے اور ایسی تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں جس میں غریب اور امیر کا فرق ختم ہو سکے کسی وڈیرے کا کام کر کے باقی لوگوں کو مایوس نہیں کر سکتے۔

ہمارے گھروں میں موجود ہماری خواتیں کی مشکلات سے بھی آگاہ ہوں ان کے لیے پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی پراجیکٹس لائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کہ سرکاری اداروں کے نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے عوام میرا ساتھ دیں۔سرکاری ملازمین کے خلاف شکایات کے لیے ایک خصوصی نمبر پبلک کیا جائے گا جہاں پر کسی ادارے یا ملازم کی شکایات دی جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں