اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوام کیلئے بری خبر ، یوٹیلٹی اسٹورز پر ملنی والی دالوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کو دی جانے والی سستی دالوں کی قیمت بڑھا دی۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری لیٹر کی مطابق دال چنا کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ موٹے چنے کی قیمت 53 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے۔
دال چنا کی نئی قیمت 145 روپے سے بڑھا 162 سے 167 روپے فی کلو کر دی گئی ہے جبکہ موٹے چنا کی فی کلو قیمت 213 روپے سے 218 روپے تک ہو گئی ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر میسر دال مسور کی قیمت میں بھی 85 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 215 سے 220 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔جاری کردہ حکمنامے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں