وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی اور عمرہ ادائیگی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ اس موقع مقبوضہ کشمیر، سیاسی و حکومتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے، آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر بھی حکو مت کی اولین ترجیحات میں ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کہا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کے عوام نے بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نظریے پر اعتماد کا اظہار کر کے آزاد کشمیر میں تبدیلی کی بنیاد رکھی۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نیازی کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی نیازی کی قیادت میں آزاد کشمیر کے عوام جلد حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close