وزیر اعظم آزاد کشمیر سے پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی پر اتفاق

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان،سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان، صدر پیپلزپارٹی چوہدری محمدیاسین اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور موسٹ سینئر وزیر سردار تنویر الیاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں بلدیاتی الیکشن اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں پر ہونے والے مظالم کو رکوانے کیلئے عالمی برادری کی خاموشی کو توڑا جائے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close