اداکارہ میرا شادی شدہ قرار دیدی گئیں، شوہر کون ۔۔؟ عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی)لاہور کے سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا اور اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔

فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close