پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے سمری پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم نے وزارت توانائی کی طرف سے بھجوائی گئی سمری جس میں پٹرول 11 روپے، ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی، کو عوامی مفاد میں مسترد کردیا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو موخر کردیا۔ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو آضافی بوجھ سے بچانے کی کوشش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں