ماسٹر کی اوشان ایکس7 ایس یو وی بہت جلد پاکستان میں لانچ ہونے کے قریب ، اس گاڑی کو صرف کتنے سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر لیجایا جا سکتا ؟ قیمت اور تمام خصوصیات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی )چینی کار مینو فیکچرر کا نیا شاہکار ایس یو وی گاڑی جلد ہی پاکستان میں لانچ ہونے جارہی ہے جس کی تصویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ۔ اوشان ایکس سیون پر ہیلو فیوچر کے الفاظ تحریر ہیں اورانتہائی جاذب رنگ جو گاڑی کو مزید پرکشش بناتا ہے چینی کار مینوفیکچرر چانگان کے ترجمان کے مطابق یہ گاڑی نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں برآمد کی جا سکے گی ، اس گاڑی رائٹ ہینڈ ڈرائیور کی سہولت موجود ہے ۔

اوشان ایکس سیون اور ایکس سیون پلس ٹویوٹا کی فارچونر اور کیا کمپنی کی تھرڈ جنریشن سورینٹو کے مقابلے میں مارکیٹ میں اتاری جائے گی ۔ ان گاڑیوں کی سیٹوں میں فرق ہو گا جن میں ایک پانچ اور دوسری سات سیٹوں کیساتھ دستیاب ہو گی تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ کمپنی نے اس کے بارے میں مکمل تفصیلات جاری نہیں کی ہیں ۔ اوشان ایکس 7 پلس جدید ترین بلیو وہیل سیریز کے چانگان کے 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن سے مزین ہو گی جو 178 ایچ پی اور 300 این ایم

ٹارک پیدا کرتا ہے، جو اسے 8.23 سیکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لے جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے دلکش ڈیزائن کی وجہ سے یہ کوئی کم قیمت گاڑی نہیں ہوگی۔تاہم گاڑیوں کی قیمت کے حوالے پاک وہیلز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکس سیون کی قیمت 69لاکھ پچانوے ہزار یعنی تقریبا70لاکھ ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close