چینی عدالت نے رشوت لینے والے سرکاری افسر کو سزائے موت سنادی

بیجنگ (پی این آئی)چینی عدالت نے رشوت خوری کا الزام ثابت ہونے پر سرکاری افسر کو سزائے موت سنا دی ۔ چینی خبر رساں ادارے پیپلز ڈیلی چائنہ نے ٹویٹر پر ڈسپلنری انسپکٹر ڈونگ ہانگ کی عدالت میں کھینچی گئی تصویر شیئر کی گئی جس میں سرکاری افسر کے ارد گرد پولیس اہلکار بھی کھڑے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے دن چین کی ایک عدالت نے ڈسپلنری انسپکٹر ڈونگ ہانگ پر رشوت ستانی کے کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔ڈونگ ہانگ پر 463 ملین چینی یان رشوت لینے کا الزام ثابت ہوا ہے، یہ رقم تقریبا72اعشاریہ68 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔چینی عدالت نے ملزم کو دو سال کی مہلت دیتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے اب ملزم کو دو سال بھی سزا دی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close