104 ممالک کا دورہ کرکے پاکستان پہنچا جاپانی باشندہ کراچی میں راستہ بھٹک گیا

کراچی (پی این آئی)104 ممالک کی سیر کرکے کراچی پہنچنے والا جاپانی پاشندہ راستہ بھٹک کر اورنگی ٹاؤن پہنچ گیا۔پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر فارنرز سکیورٹی سیل کے حوالے کردیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ سہائی عزیز نے بتایا کہ تاماذاکی تاکیویا نامیایک جاپانی شہری اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں گھومتا ہوا پایا گیا جسے گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے لیے روکا اور غیرملکی ہونے کی بنا پر اعلیٰ افسران کو آگاہ کر کے اسے اورنگی ٹاؤن میں واقع ایس ایس پی ویسٹ دفتر پہنچا دیا۔ایس ایس پی سہائی عزیز نے بتایا کہ

تاماذاکی تاکیویا کراچی کے علاقوں سے ناواقف تھا جو گھومتے پھرتے اورنگی ٹاؤن آگیا تھا۔ایس ایس پی ویسٹ آفس میں پولیس نے اس کی مہمان نوازی کی اور پھر اسے بحفاظت غیرملکیوں کی سکیورٹی کے لیے قائم پولیس کے سیل پہنچا دیا گیا۔جاپان قونصلیٹ کی جانب سے جاپانی شہری کی مدد کرنے پر کراچی پولیس کی تعریف کی گئی اور شکریہ بھی ادا کیا گیا۔جاپان قونصلیٹ کے ذرائع کے مطابق تاماذاکی تاکیویا دنیا کی سیر پر نکلا ہے جو اب تک 104 ممالک کا دورہ کرچکا ہے، وہ کراچی گھوم چکا ہے اور اب پاکستان کے دیگر علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close